چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

فضل حکیم کی دلچسپی سے اساتذہ کی اَپ گریڈیشن اور سن کوٹہ میں بھرتیوں کا دیرینہ مسئلہ حل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کی دلچسپی پر محکمۂ تعلیم نے سوات میں اساتذہ کی اَپ گریڈیشن اور سن کوٹہ میں بھرتیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے، جو گذشتہ ایک سال سے حل طلب تھا۔ مجموعی طور پر پانچ سو اساتذہ و زیریں سٹاف کی ترقیوں اور بھرتیوں کے حکمنامے جاری کیے گئے۔ محکمۂ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق فضل حکیم خان نے ڈیڈیک آفس میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران متعلقہ حکم نامے خوش نصیب افراد کے حوالے کئے۔ ان میں 100سینئر پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ پندرہ، 200پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ بارہ، 60 پرائمری سکول ہائیر ٹیچرزکو سی ٹی ٹیچرز، 33 زیرالتوا کیسوں پرائمری سکول ٹیچرز، سی ٹی، پی ای ٹی، ڈی ایم، تھیالوجی ٹیچرز اور قاری کی پوسٹوں پر ترقی دی گئی۔

Related posts

سوات، مریم نواز کے جلسہ کا دن، وقت اور جگہ تبدیل

Ba Khabar Swat

تاجروں کا گرینڈ جرگہ آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گا

Ba Khabar Swat

چارباغ پولیس کی کارروائی، 150 لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment