چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدو شریف، پولیس اہلکار مردوں کی غیر موجودگی میں گھر میں گھس گئے، ویڈیو وائرل

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف پولیس گل کدہ میں مردوں کی غیر موجودگی میں ایک گھر میں گھس گئے اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور شےئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں اور خواتین چیخ و پکار شروع کرتی ہیں کہ ہمارے مرد کام پر گئے ہیں۔ جواب میں پولیس اہلکار خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں ایک خاتون روتے ہوئے چلاتی ہے کہ ہم صرف خواتین اس گھر میں موجود ہیں۔ گھر کی خاتون کے مطابق پولیس اہلکاروں نے خواتین پر شدید تشدد کیا۔ محلہ کے لوگوں کے مطابق خواتین کی چیخ وپکار پر محلہ داروں نے پولیس اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب محکمہ پولیس سوات کے سوشل میڈیا پیج پر خان خیل نامی ایک اہلکار نے وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے سرچ وارنٹ لے کراحسان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس گھر سے احسان اور اس کا ساتھی منشیات فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔ اہلکار کے مطابق پولیس کے پاس سرچ وارنٹ بھی تھا اور لیڈی پولیس اہلکار بھی، لیکن خواتین نے چیخ و پکار کرکے چھاپا ناکام بنا دیا۔ کیونکہ اس گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونی تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق جن محلہ داروں نے پولیس کو سرچ آپریشن نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے بعد میں پولیس سٹیشن آکر معافی مانگی۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وائرل ویڈیو کو مزید شےئر نہ کریں اور اسے ڈیلیٹ کر دیں۔پولیس اہلکار نے اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں پولیس کے گھر میں گھسنے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

یکساں قومی نصاب لاگو کرنے کا سہرا عمران خان کے سر ہے، رفیق طاہر

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment