سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس محمد غضنفر خان اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے یونیورسٹی آف بونیر کی ملازمت سے نکالے گئے سکیل 1 سے 17 تک گیارہ ملازمین کو بحال کر دیا۔ ملازمین کی جانب سے ان کے وکیل صابر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان ملازمین کو اشتہار نمبر 48/2015 پر اس وقت لیا گیا تھا، جب یونیورسٹی آف بونیر عبدالولی خان یونیورسٹی کا کیمپس تھا، تو ان ملازمین کو یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے برطرف کیا تھا، جو غیر قانونی ہے۔ ان ملازمین کی برطرفی کا اختیار وائس چانسلر اور سنڈیکیٹ کو ہے۔ دلائل میں بتایا گیا کہ جس وقت ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا، اس وقت یہ عبدالولی خان یونیورسٹی کا کیمپس تھا اور اب یہ عبدالولی خان یونیورسٹی کا کیمپس نہیں بلکہ با اختیار یونیورسٹی آف بونیر ہے۔ ملازمین اور یونیورسٹی کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے تمام گیارہ ملازمین کو بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
previous post
