چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بیرون ممالک جانے والے سوات کے افراد میڈیکل کے لئے خوار

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات میں بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے میڈیکل سنٹر نہ ہونے کے باعث ہزاروں افراد پشاور اور راولپنڈی میں قائم سنٹروں میں میڈیکل کرانے کے لئے خوار ہونے لگے ،ہرسال ہزاروں کی تعداد میں لوگ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع سے بیرون ملک جاتے ہوئے پشاور اور راولپنڈی میں میڈیکل کرانے پر مجبور ہیں ،سوات کے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اکرام خان کے مطابق سوات ،بونیر ،شانگلہ ،دیر اپر ،دیر لوئر،چترال اور ملاکنڈ سے ہر سال ایک لاکھ کے قریب افراد بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں جو میڈیکل کروانے کے لئے سوات کی بجائے پشاور اور راولپنڈی جانے پر مجبور ہیں جہاں ہر شخص اپوائنمنٹ کے لئے 2000روپے داخل کراتے ہیں اور میڈیکل کی فیس 7800روپے لی جاتی ہے لیکن کرایہ اور دیگر اخراجات پر بھی ہزاروں روپے اورساتھ ہی کئی کئی دن لگ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ سال 2017میں 97ہزار افراد نے میڈیکل کرایا تو 2018میں مشکلات کے باعث یہ تعداد کم ہوکر اس سال 32ہزار کے قریب افراد نے میڈیکل کرایا ہے ،بیرون ملک جانے والے افراد نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات میں ٹیچنگ سمیت کئی بڑے اسپتال موجود ہیں اس لئے میڈیکل سنٹر یہاں پر قائم کرکے ان کی مشکلات کو کم کیا جائے ۔

Related posts

بریکوٹ شاہی نگر،پک اَپ اور رکشہ میں تصادم،چار افراد زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، حالیہ برف باری کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد شروع

Ba Khabar Swat

قانون کے مطابق کام کرنے والوں کیلئے مشکلات پیداکی جا رہی ہیں، متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن

Ba Khabar Swat

Leave a Comment