چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملاکنڈ ڈویژن، این سی پی گاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن میں این سی پی گاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ جامع منصوبہ بندی کے تحت این سی پی گاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ سوا ت میں غیر قانونی اور ٹو سڑوک رکشوں کے خلاف بھی بھرپورکارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں این سی پی گاڑیاں بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ ان گاڑیوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بہت جلد اس ضمن میں قانون سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں رکشوں کی بھرمار کو کم کرنے کے لئے غیر قانونی اور ٹو سٹروک رکشوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ آئندہ چند روز میں ان رکشوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوات کی خوب صورتی کو برقرار رکھنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ٹریفک کو رواں داں رکھنا اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔

Related posts

ضلع کونسل کا ہنگامی اجلاس 19فروری کو طلب

Ba Khabar Swat

ایم پی اے فضل حکیم خان ڈیڈیک سوات کا چیئرمین مقرر

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment