چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

درجۂ چہارم ملازمین کا 30 اپریل کو صوبائی سطح پر احتجاج کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) صوبہ بھر کے درجۂ چہارم ملازمین نے 30 اپریل کو صوبائی سطح پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک پھیلائیں گے۔ اس حوالے سے آل درجۂ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدراکبرخان مومند، جنرل سیکرٹری اشفاق احمدخٹک اورضلعی صدر سیدخطا ب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے نام پر قائم حکومت نے مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوے تو بہت کئے، مگر انہیں عملی جامہ نہیں پہنایا۔ تاہم مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کردیا۔ انہوں نے کہاکہ درجۂ چہارم ملازمین بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بری طرح متاثرہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہر فورم پر آوازاٹھائی، مگر حکومت نے کسی قسم کی توجہ نہیں دی۔ اس لئے مایوس ہوکر صوبائی سطح پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی روشنی میں تیس اپریل کو صوبائی سطح پر احتجاج ہوگا، جس میں تمام اضلاع سے درجۂ چہارم ملازمین قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔ اگر اس احتجاج کے نتیجے میں بھی مسئلہ حل نہیں ہوا، تو پھر اسلام آبادمیں احتجاج کیلئے پروگرام بنائیں گے۔

Related posts

واسا،عیدِ قرباں کے لیے جامع پلان تشکیل، عملہ کی چھٹیاں منسوخ

Ba Khabar Swat

کررونا وائرس، یتیم خانہ خپل کور کے بچوں کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment