چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تبدیلی تیرے رنگ ہزار، جی پی ایس چونگی کے طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور 

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل چارباغ کے علاقہ چونگی روریاں میں علاقہ کا واحد گورنمنٹ پرائمری سکول چونگی کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے دو سو سے زائد طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اس علاقہ کے واحد سکول کی عمارت میں ٹھیکیدار چھت ڈال کر چلا گیا اور اب دو سو سے زائد طلبہ و طالبات سکول کے باہر کھیتوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے۔ سکول کی پانچ جماعتوں کے دو سو طلبہ و طالبات کے لئے صرف ایک استاذ ہے۔ علاقہ کے کونسلر ملک محمد کمال کے مطابق بارش اور تیز دھوپ کے دوران میں بچوں کو چھٹی دی جاتی ہے۔ سکول کی زیر تعمیر عمارت میں واش روم اور پانی کا انتظام بھی نہیں ہے۔ اہلِ علاقہ نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی عمارت کی تعمیر کا کام مکمل کرکے سکول میں اساتذہ کو تعینات کیا جائے۔

Related posts

ڈویژن بھر کے ڈاکخانوں میں کئی آسامیاں سالوں سے خالی پڑی رہنے کا انکشا ف

Ba Khabar Swat

موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے پارٹی کا جنازہ نکال دیا، سردار خان

Ba Khabar Swat

مینگورہ، خاکروب اور ٹیوب ویل آپریٹروں کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف ہڑتال

Ba Khabar Swat

Leave a Comment