چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ کے غریب ریڑھی بانوں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف دھواں دار احتجاج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں سیکڑوں ریڑھی بانوں نے ”رمضان سستا بازار“ میں زبردستی لے جانے اور اپنے شناختی کارڈ کی واپسی کے لیے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تحصیل ناظم مینگورہ نے بھی ریڑھی بانوں کی حمایت کی۔ سیکڑوں کی تعداد میں ریڑھی بان جلوس کی شکل میں ٹی ایم اے دفتر پہنچے، جہاں پر انہوں نے احتجاج کیا۔ ریڑھی بانوں نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان سے قومی شناختی کارڈ زبردستی لئے ہیں اور ان کو ایک ویران جگہ میں قائم سستا بازار میں جانے کا زبردستی کہہ رہے ہیں۔ ایک ریڑھی بان کے مطابق ان کو بازار میں کھڑا ہونے نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تین دن انہوں نے مزدوری نہیں کی۔ ایک اور ریڑھی بان نے کہا کہ انتظامیہ ان کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ رعایتی نرخ پر سستے بازار میں اشیا فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹماٹر ان کو منڈی سے 80 روپے کلو ملتا ہے، تو وہ کیسے75 روپے میں فروخت کرے۔ ریڑھی بانوں کے شدید احتجاج کے بعد شہر کے ایم پی اے فضل حکیم خان انتظامی اہلکاروں کے ساتھ مظاہرین کے پاس پہنچے اور کہا کہ وہ خود غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے اس کو غریبوں کا احساس ہے۔ بعد میں ریڑھی بانوں کو ان کے شناختی کارڈ واپس کر دئے گئے۔ تحصیل ناظم مینگورہ اکرام خان نے بھی ریڑھی بانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر ان کا ساتھ دیا۔

Related posts

mingora swat

Ba Khabar Swat

دریائے سوات میں لکڑیاں پکڑنے والے129 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

Ba Khabar Swat

Manager qatal, qatil ko griftar karne wala police officer kon?

Ba Khabar Swat

Leave a Comment