سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ بنڑ میں قتل ہونے والی مقامی گلوکارہ اور رقاصہ کو شوہر نے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کے تنازعہ پر قتل کیا۔ مقتولہ کی والدہ نیک حرم نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز ان کا داماد شوکت افطاری کے وقت گھر میں داخل ہوا اور اپنی بیوی سے رقم کا مطالبہ کیا۔ مقتولہ نے اس کو کہا کہ اس وقت ان کے پاس مطلوبہ رقم نہیں ہے، جس پر شوکت نے اپنی بیوی پر فائرنگ کردی۔ نتیجتاً وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوگیا ہے۔اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
next post
