چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، نقصان دہ، کم عمر اور بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے میں سرگرم مافیا کی نشاندہی ہوگئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں عوام کو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ کم عمر اور بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے میں سرگرم مافیا کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے ناجائز طریقوں سے منافع کمانے والے اس گروہ کا پتا لگا کر اس کا مکروہ دھندہ اور منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی ایک ٹیم نے معتبر ذرائع کی اطلاعات کی بنیاد پر مختلف قصائیوں کی دوکانوں پر چھاپے مارے اور کم عمر مویشیوں کا گوشت برآمد کرکے اسے ضائع کرنے کے علاوہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے قصائیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ٹیم نے سوات کی تحصیل بابوزئی میں مختلف بازاروں کی انسپکشن کی۔ اس دوران مینگورہ گلشن چوک میں ایک قصائی کی دوکان سے کم عمر اور بیمار جانور برآمد ہوا جسے موقع پر ضبط کیا گیا اور ذبح شدہ جانور کا گوشت اور اعضاء ڈمپنگ کی جگہ پر ضائع کر دیا گیا۔

Related posts

پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق گریڈ20 میں ترقی پاگئے

Ba Khabar Swat

ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری قرار ، نگراں حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عبدالرحیم

Ba Khabar Swat

باؤلے کتے کے کاٹنے سے بچہ لہو لہان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment