سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں ایک شخص نے دوسرے کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وقار نے معمولی تکرار پر سترہ سالہ نصیب خان کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
previous post
