چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منتقلی کا خواب ہنوز تعبیر نہ ہوسکا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں شہر سے باہر نئے تعمیر شدہ جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کی عمارتوں میں اڈہ اور منڈی کی منتقلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے شہر میں ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے۔ صوبائی حکومت نے شہر کے وسط میں قائم جنرل بس سٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے نیا ٹرمینل تعمیر کیا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ محمود خان نے کیا تھا۔ انتظامیہ نے ہر صورت میں شہر سے جنرل بس سٹینڈ نئے ٹرمینل میں 30 اپریل کو منتقل کرنے کا کہا تھا لیکن پرانے اڈے سے نئے ٹرمینل میں جب گاڑیوں کو منتقل کیا گیا، تو چار گھنٹے بعد مسافر گاڑیاں واپس پرانے اڈے میں منتقل ہوگئیں، جو تاحال وہاں پر ہیں۔ اس طرح انتظامیہ نے اوڈیگرام میں قائم نئی سبزی منڈی میں بھی شہر کے وسط میں ریاست سوات دور کی سبزی منڈی کو منتقل کرنے کے لئے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی،جس کے بعد شہر کی سبزی منڈی کو سیل کرنے کا کہا گیا تھا، لیکن تاحال سبزی منڈی پرانی جگہ پر قائم ہے جس کی وجہ سے شہر میں دن بھر ٹریفک جام رہتی ہے۔

Related posts

موجودہ حکومت چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، امیرالعظیم

Ba Khabar Swat

سوات، پی ٹی آئی ممبر شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

Ba Khabar Swat

We Will Inspect Our Schemes After Eid, Says Mehmood Khan

Ba Khabar Swat

Leave a Comment