سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے پولیس نے ٹرک سے 100 قیمتی سلیپر برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او اخترایوب نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی لنڈاکی کے قریب ڈپو کے مقام پر کی گئی جہاں پر ایک ٹرک نمبر 2919 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 100قیمتی سیپلر برآمد کیا گیا۔ پولیس نے لکڑی کو ٹرک سمیت قبضے میں لے کر ڈرائیور ثواب گل اور اقبال محمد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
previous post
