ہسوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگور کے علاقے خواجہ آباد میں ملزم نے فائرنگ کرکے سالے کو زخمی کردیا،ملزم نے مجروح کی بہن کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر مجروح کے خاندان کو اعتراض تھا،ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم کے مطابق ضلع دیر کے علاقے کمبڑ میدان کی رہائشی خاتون مسماۃ(ن) نے خواجہ آباد کے رہائشی فیاض احمد کے عشق میں گرفتار ہوکر اس کے پاس پہنچ کر کورٹ میرج کرلی جس پر لڑکی کے خاندان والوں نے ان کے گھر پہنچ تکرار شرور ہوگئی ملزم فیاض احمد نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے اس کا سالہ انس ولد سکنہ کمبڑ دیر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
