سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھارتی ساخت کی ادویہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی۔ غیر لائسنس یافتہ اور ڈاکٹری نسخے کے بغیر نشے کی ادویہ فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور سر بہمر کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈرگ انسپکٹر نے تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ اور درشخیلہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالاکوٹ میڈیکل اسٹور سے بڑی مقدارمیں بھارتی ساخت کی ادویہ برآمد کرلیں۔ ادویہ کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خالدمیڈیکل اسٹور میں کوالیفائیڈ شخص موجود نہیں تھا اور اسٹور میں نشے اور کنٹرول ادویہ پائی گئیں۔ جو ڈاکٹرنسخے کے بغیر فروخت کی جارہی تھیں۔ فضل معبود میل نرس کا کلینک بغیر لائسنس کے پایا گیا۔ نیو فیصل میڈیکل اسٹور سے بھی نشے اور کنٹرول ادویہ برآمدہونے پر کاررروائی کی گئی۔ حسین میڈیکل اسٹوراور کلینک کو بھی سیل کرکے کیس رجسٹر ڈ کیا گیا۔
