سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) حالیہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں میں قوت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے مینگورہ شہر کی بڑی مارکیٹوں میں عید کے لئے خریدارکم نظر آرہی ہے۔ عید کی خریداری کے لئے مشہور سٹی سنٹر، سوات ٹریڈ سنٹر، چینہ بازار اور سٹی مال میں دکان داروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے، پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے اس سال عید کی خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کی تعداد میں بے حد کمی ہوئی ہے۔ جو لوگ آکرجوتوں، کپڑوں اور دیگر چیزوں کا نرخ پوچھتے ہیں، اور”ونڈو شاپنگ“ پر اکتفا کرکے واپس چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے مطابق اس سال ان کا کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔
