چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ٹوورسٹ انٹری فیس کی آڑ میں سیاحوں سے لوٹ مار جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین میں ٹورسٹ انٹری فیس کے نام پر عید کی چھٹیوں میں آنے والے سیاحوں کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا۔ سیاحوں کے ساتھ ٹھیکیدار کے غنڈہ نما کارندوں نے ہاتھا پائی بھی کی۔ ٹی ایم اے بحرین نے چند لاکھ روپے کے عوض ایک سال کے لئے ”ٹورسٹ انٹری فیس“ کے نام پر ایک ٹھیکہ دیا ہے اور عید کے دنوں میں آنے والے بیشتر سیاحوں سے ٹھیکیدار کے کارندوں نے دس روپے کے بجائے سو روپے وصول کئے۔ جن سیاحوں نے پرچی پر لکھے گئے فیس کے بارے میں پوچھا تو ٹھیکدار کے کارندوں نے سیاحوں سے ہاتھا پائی اور بدتمیزی کی۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور تحصیل ناظم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس ٹھیکہ کومنسوخ کرکے سیاحوں کو سہولیات دی جائیں۔

Related posts

خوازہ خیلہ، پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپا،دیسی شراب برآمد

Ba Khabar Swat

Operation Radd ul Fasaad, 13 Suspects Arrested

Ba Khabar Swat

پی ٹی آئی کارکنوں کے کیمرہ مینوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، کابینہ سوات پریس کلب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment