سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق مشیر برائے وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قومی ہے۔نا اہل حکمرانوں کی نااہلی اور کمر تھوڑ مہنگائی کیخلاف پورے صوبے میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ سوال سیاست کا نہیں پاکستان کی بقا کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10ماہ میں ملک اور معیشت کو جتنا نقصان تحریک انصاف کی حکومت نے پہنچایا، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ این آر او اور جیل میں اندر باہر کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ 22کروڑ عوام عملی ریلیف چاہتے ہیں۔ ہمیں جعلی مقدمات سے کبھی نہیں ڈرایا جاسکتا۔یہ نااہل حکمرانوں کی خام خیالی ہے، بھر پور مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے کارکنوں سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چکدرہ، کالام اور خوازہ خیلہ بشام ایکسپریس ویز کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ علاقے کے عوام کا استحصال کیا گیا ہے جس کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔
