چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بحرین،آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی پستول سے کھیلتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)    بحرین میں آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی پستول سے کھیلتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بڑی بہن نے صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خود پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق تحصیل بحرین کے گاؤں ساتال میں آٹھ بہنوں کا اکلولاتا بھائی آٹھ سالہ فیصل ولد عبدالملک گھر میں پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ بڑی بہن اکیس سالہ طاہرہ نے دل برداشتہ ہوکر خود پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ بچے کی لاش اور زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے مدین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related posts

بحرین، دن دہاڑے ہنگو کا رہائشی قتل

Ba Khabar Swat

سوات کے غیور عوام کے مشکور ہیں، شہزادہ شہر یار امیر زیب

Ba Khabar Swat

سو ارب آئی ایم ایف کے منھ پر مارنے والوں نے قوم کو گروی رکھ دیا، امیر مقام

Ba Khabar Swat

Leave a Comment