سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم مینگورہ شہر کے بازار پہنچ گئے اور لوگوں میں گھل مل گئے۔ آئی جی پولیس نے نشاط چوک کا دورہ کیا، تو تاجربرادری نے بھی ان کاوالہانہ استقبال کیا۔ سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے انہیں خوش آمدید کہا۔ آئی جی بھی لوگوں کا جذبہ دیکھ کر ان سے گھل مل گئے۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ جو محبت ملی یہ امن کی دلیل ہے۔ سوات میں مثالی امن قائم ہے اور سوات کی طرح اب ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ آئی جی پولیس نے دنیا بھر کے سیاحوں کو آنے کی دعوت بھی دی اور انہیں بھرپور طریقے سے سہولیات فراہم کرنے کا عزم بھی کیا۔ سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ تاجربرادری قیام امن کے لئے سوات پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
previous post
