چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، پہاڑیوں پر آگ لگنے کا سلسلہ بدستور جاری، لوئے بنڑ دنگرام بھی متاثر

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کی ایک اور پہاڑی پر آگ لگ گئی۔ متعدد پودے جل کرراکھ ہوگئے۔ سوات میں اب تک کئی جنگلات اور پہاڑوں پر آگ لگنے کے ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق گذشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقے لوئے بنڑ دنگرام کی پہاڑی پر بھی آگ لگ گئی جس سے متعدد پودے جل کر راکھ ہوگئے اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس سے دو روز قبل سیدوشریف کی پہاڑی پر بھی آگ لگ گئی تھی، جب کہ سوات کے مختلف جنگلات میں بھی آگ لگنے کے ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن تاحال کسی قسم کی تحقیقات نہ ہوسکیں۔

Related posts

امان کوٹ، بیوی نے شوہر پر بیٹے کے ساتھ بدفعلی کا الزام لگا دیا

Ba Khabar Swat

سوات میں جلسوں،جلوس اور اجتماعات پر دفعہ144 کے تحت پابندی نافذ

Ba Khabar Swat

Free Books of Govt. School Found in Scrap

Ba Khabar Swat

Leave a Comment