سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے منگلور میں مکان کی منڈیر گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق حاجیانو محلہ میں بخت شیرعلی کے گھر کی منڈیر فضل علی نامی شخص کے گھر میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق منڈیر تیزہوا چلنے کی وجہ سے گری۔
next post
