سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے کانجو ٹاؤن شپ میں مسائل کے بہتات پر عمائدین نے حکام سے ملاقات کی اور ان سے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ضمن میں کانجو ٹاؤن شپ کے صدر حاجی بخت کرم کی قیادت میں دیگر عہدیداروں حیدرعلی، روح الامین،بامین خان اور شفیع اللہ نے ایس ڈی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ سے ملاقات کی اور انہیں کانجو ٹاؤن شپ میں سٹریٹ لائٹس،سٹریٹ بورڈز، لیڈیز پارک اور خستہ حال روڈ کی تعمیر سمیت دیگر مسائل سے آگا ہ کیا، جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے انہیں یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر صلاح الدین، اے ڈی پلاننگ رحمان زیب اور اکاؤنٹ آفیسر شہنشاہ بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفد کو یقین دلایا کہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
previous post
