چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ہیلمٹ نے پہننے والوں اور کم سن ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نے پہننے والوں اور کم سن ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا۔ٹریفک وارڈن انچارج انسپکٹروزیر زادہ نے ٹریفک ہیڈکواٹرفضاگٹ میں بغیر ہیلمٹ اور کمسن ڈرائیوروں سے پکڑی موٹر سائیکلز کا جائزہ لیا۔ ان کے اعداد وشمار اکھٹے کئے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈی آئی جی اور ڈی پی او سوات کی ہدایت پربغیر ہیلمٹ اور کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ضلع بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ ٹمپرڈ اور نمونہ نمبر پلیٹ اورکمسن ڈرائیوران کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔ قانون کے مطابق فوری چالان کاٹ دئیے جاتے ہیں۔

Related posts

رحیم آباد تا امانکوٹ چوک، تعمیراتی کام میں مبینہ سست روی،ٹھیکیدار گرفتار

Ba Khabar Swat

بریکوٹ،چلتی ہائی ایس میں آگ لگ گئی، مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی

Ba Khabar Swat

مینگورہ، مسلم لیگ ن کا احتجاجی مظاہرہ شدید بارش کی وجہ سے ملتوی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment