سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی ایف او کالام حسنین نے کہاہے کہ وادئی کالام اور ملحقہ بالائی علاقوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی افراد مل کر ٹمبر مافیا کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ کسی کو غیر قانونی طور پر کٹائی کی اجازت نہیں، تاہم جہاں پر بھی ہمیں اس طرح کی اطلاع ملتی ہے، تو ہم کارروائی کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی کی جانب سے بھی اپنے پھاٹک لگائے گئے ہیں اور پورے کالام سرکل میں محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی نبھارہے ہیں۔ کسی کو غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جارہی۔
