سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈویژن بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اور ہر ضلع میں افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے کنٹرول رومز قائم کر دئے گئے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، اے سیز اور محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ پاک فوج اور انتظامیہ کسی بھی قدرتی آفت میں مشترکہ جدوجہد کرے گی اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا۔مین کنٹرول روم کے نمبر 09469240337پرکسی بھی ناخوشگوار واقع کیلئے 24گھنٹے اس نمبر پر عملہ موجود رہے گا۔ عوام سیلاب کی صورت میں اس نمبر پر اطلاع دیں۔ ایمرجنسی میں ہر ضلع کے لئے 5کروڑ روپے تک کا فنڈ جاری کردیا گیا ہے جس سے فوری طور پر متاثرہ افراد کے لئے راشن وغیرہ کا انتظام کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دریائے سوات میں لولیول کا سیلاب ہے جس سے کوئی خطرہ نہیں لیکن خدانخواستہ سیلاب بڑھنے کی صورت میں انتظامیہ ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
۔
previous post
