چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مسکین زادہ قتل، بحرین میں بھی قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج ریکارڈ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    کالام کے بعد بحرین میں بھی گجرات میں قتل کیے جانے والے سوات سے تعلق رکھنے والے مسکین زادہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا گیا۔ علاقہ کے لوگ بحرین کے مین بازار میں جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مسکین زادہ کو بغیر کسی گناہ کے انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ مقررین نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرکے ان سے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسکین زادہ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا، تو بحرین اور کالام کے لوگ گجرات جا کر احتجاج کریں گے۔

Related posts

سردی کی شدت میں اضافہ،کالام میں منفی سات سنٹی گریڈ ریکارڈ

Ba Khabar Swat

سوات، زلزلے کے جھٹکے محسوس، شدت 4.6 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

سوات، بھکاریوں ا ور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

Ba Khabar Swat

Leave a Comment