سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں بھائی سے غلطی سے پستول چل گئی۔جواں سال بہن گولی کی زدمیں آکر جاں بحق ہوگئی۔ایس ایچ او مینگورہ محمد انور کے مطابق نواحی علاقے شاہدرہ(وتکے) میں چھبیس سالہ حمزہ ولد ملک بہادرسید گھر میں پستول صاف کررہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل جانے سے اس کی اٹھارہ سالہ بہن مسماۃ (ا) زدمیں آکر جاں بحق ہوگئی، جس کی میت سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے دفعہ 322کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
