چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مدت مکمل ہونے پر بلدیاتی نمائندوں کو فضل حکیم کی مبارک باد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع سوات کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو چار سالہ مدت مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر بلدیاتی نمائندوں نے اپنے مختلف علاقوں کے ویلج کونسلوں، یونین کونسلوں اور ضلع و تحصیل کونسلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلدیاتی نمائندوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ترقیاتی کام ان کی مشاروت سے مکمل کئے ہیں۔ آئندہ بھی انہیں زیادہ عزت و احترام ملے گا کیونکہ ان بلدیاتی نمائندوں نے مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل بروقت حل کرنے اور ترقی کے عمل کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں مختلف علاقوں کے بلدیاتی نمائندوں کے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

Related posts

مانکیال، سیکڑوں فٹ پائپ چوری کرنے اور جلانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

جماعت اسلامی کا متحدہ عرب امارات کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے سالانہ انتخابات،دو پینلوں میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع 

Ba Khabar Swat

Leave a Comment