سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پرسوات کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال خان سید عبید اللہ شاہ جج انسداد دہشت گردی سوات، محمد غیاث خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ششم سوات،طلا محمد، سینئر سول جج (ایڈمن)سوات اور نجیب اللہ خان SDFOمحکمہ جنگلات سوات نے ضلع کچہر ی میں پو دے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتا ح کر د یا۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال خان نے کہاکہ ز یا د ہ سے ز یا د ہ پو د ے لگا کرہم ما حو لیا تی آ لو د گی کا خا تمہ کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے احاطہئ عدالت میں مختلف اقسام کے 100 سے زائد سرسبز درختوں کے پودہ جات لگائے اور خیر سگالی کی دعا کی۔
