چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بنڑ، بھائی کے ہاتھوں مقامی فنکارہ بہن قتل کردیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے محلہ بنڑ میں بھائی نے مقامی فنکارہ17سالہ بہن کو قتل کردیا۔ ثنا نے ہسپتال میں پولیس کو حالت نزع میں بتایا کہ وہ باہر گئی تھی اور جب واپس آئی تو ان کے بھائی قاسم نے اس پر چھری کا وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ مقامی لوگوں نے ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق ثنا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ پولیس کے مطابق ثنا کی والدہ کی شادی فیصل آباد میں ہوئی تھی۔  دس سال قبل دونوں میں جدائی ہوئی تھی جس کے بعد وہ واپس سوات آئیں اور ثنا سوات میں والدہ کے ساتھ اور بھائی ملزم قاسم فیصل آباد میں والد کے ساتھ رہائش پذیر رہا۔ وہ کبھی کبھی والدہ سے ملنے سوات آتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

چارباغ پولیس کی کارروائی، چوری شدہ سرکاری کار سے چرس برآمد

Ba Khabar Swat

High Court Mingora Bench Stops Salary of Secretary & D.G. Health

Ba Khabar Swat

برہ بانڈئی، خادمِ مسجد، مسجد ہی میں اذان دینے کے بعد انتقال کرگئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment