سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے آج سے تختہ بند میں اڑھتیوں کا از خود قائم کردہ سبزی منڈی کھولنے اور شہر میں واقع پرانی سبزی منڈی پرچون کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں اڑھتیوں کے ایک گروہ نے مینگورہ میں احتجاجی ریلی نکالی جو نشاط چوک پر ختم ہوئی جس سے اپنے خطاب میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے کہا کہ شہر کی سبزی منڈی ختم کرنا اور اوڈیگرام منتقل کرنا ہزاروں مزدوروں کا چولہا بجھانے کے مترادف ہے۔ ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لئے اوڈیگرام میں نئی سبزی منڈی قائم کر رکھی ہے جہاں ایک گروہ نے کاروبار شروع کر رکھا ہے اور دوسرا گروہ اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
