چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

محب اللہ خان کے ہاتھوں سلاتنڑ میں سرکاری ہچری کا افتتاح

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے فوکل پرسن جہانگیر خان ترین، وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان اور خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک و فشریز محب اللہ خان نے تحصیل مٹہ کے دور افتادہ اور سیاحتی علاقے سلاتنڑمیں مدین کی طرز پر دوسرے بڑے ٹراؤٹ فش ہچری فارمز کا باضابطہ باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت زرعی ایمرجنسی پروگرام پاکستان کے تحت اربوں روپے کے پروگرام شروع کردیے ہیں، جس میں دو ارب روپے سوات میں فشریز کی پیداوار پر خرچ کررہے ہیں۔ اس سے آنے والے وقت میں زمین دار طبقہ کو بہت فائدہ ہوگا اور وہ خود کفیل بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں پاکستان کو زرعی ملک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔  اس ضمن میں 72 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

Related posts

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا مریضوں کی تعداد کم ہوکر 15رہ گئی

Ba Khabar Swat

سوات پولیس کا رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے سیکورٹی پلان کا اعلان

Ba Khabar Swat

مٹہ چپریال،کرنٹ لگنے سے بچی جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment