چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملاکنڈ ڈویژن، پولیس کی کارروائی، 75 اشتہاری ملزمان گرفتار

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ملاکنڈڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 75 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں کے دوران میں 919 مشتبہ افراد بھی دھرلیے گئے۔ ڈی آئی جی محمد اعجاز خان کے مطابق کارروائیاں سوات، بونیر، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر اور شانگلہ میں کی گئیں۔ اس دوران پولیس نے 11 عددکلاشنکوف، 6 عدد رائفل، 132 عدد پستول، 1 عددشارٹ گن، 21 عدد سٹینڈ گن، 1686عددکارتوس، 1 عدددستی بم اور 1 کلو گرام بارودبرآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 73 کلوگرام چرس، 1 کلوگرام ہیروئن اور 341 لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related posts

خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے دفتر کاافتتاح

Ba Khabar Swat

سوات، کرونا وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی

Ba Khabar Swat

کانجو پو لیس کی کارروائی، جعلساز گروہ کے 2 ارکان گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment