سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری نے اپنی بیوی کو تعلیم حاصل کرنے کے شوق پر قتل کر دیا۔ بر کانجو کے رہائشی انیس نے پاکستان آکر اڑھائی ماہ قبل شادی کی تھی۔ اس کی اہلیہ نے فرسٹ ائیر میں 480 نمبرات حاصل کیے تھے۔ شادی کے بعد مقتولہ کے والد نے ایک شخصی سکول میں اس کے لئے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے جمع کراکے داخلہ لیا تھا، لیکن اس کا فرانسیسی شہریت کا حامل خاوند اپنی اہلیہ کی تعلیم حاصل کرنے کے مخالف تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی بیوی کو گذشتہ روز قتل کیا۔ ایس ایچ او کانجو کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے، اور تمام ائیر پورٹس کو اس بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔
previous post
