سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی ہنر مند خواتین کو ان کا کاروبار بڑھانے اور آن لائن خریداری کے بارے میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ برٹش کونسل، ڈیمو نے اسلام پور کاٹیج انڈسٹری سلام پور کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں ان خواتین جو گھروں میں کڑھائی سلائی یا چادر بنانے کا کام کرتی ہیں، کو سوشل میڈیا پر اپنی اشیا کو متعارف کرانے اور آن لائن خریداری کی ویب سائٹس کے ساتھ اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے کے طریقے سکھائے۔ اس موقع پر پروگرامر عمیر خان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور آن لائن خریداری کی ویب سائٹ سے ان خواتین کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، اور کاروبار بھی بہتر ہوجائے گا۔
