چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

60 کی دہائی سے قائم زرعی تحقیقاتی ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

سوات       (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں صوبائی حکومت نے 60 کی دہائی سے قائم زرعی تحقیقاتی ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ادارے کو 30ستمبر تک عمارت خالی کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سوات میں کسان تنظیموں نے شدید مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے  پیر کے روز نشاط چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے سوات میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعد اراضی مختص کرنے کی بجائے سوات میں قائم جدید طرز سے زراعت کے میدان میں تحقیق کرنے والا ادارے ”زرعی تحقیقاتی ادارہ”کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  ذرائع کے مطابق اسی عمارت کو گراکر یونیورسٹی کی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے زرعی تحقیقاتی ادارہ کی عمارت دینے سے مسلسل انکار کے باوجودحکومت نے عمارت کو خالی کرانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 30ستمبر کو عمارت خالی کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

Related posts

سوات، ایک ہی دن میں دو بار زلزلے کے جھٹکے

Ba Khabar Swat

چارباغ پولیس، سرچ آپریشن میں 11 مشتبہ افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

چار جولائی کو سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اعجاز خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment