سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی درندوں نے ایک اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں نو سالہ بچی دکان سے کچھ خرید رہی تھی کہ دو درندوں فہد اور ازمان بچی کو زبردستی ایک خالی مکان میں لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ پولیس کے مطابق دونوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور بچی کو طبی امداد اور میڈیکل رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گذشتہ روز بھی سوات کے علاقہ فتح پور میں دو درندوں نے دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
next post
