سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سوات میں صنعتی زون کے قیام کامطالبہ کردیا۔ حکومت دفتر کے لئے اراضی اور سوات میں ٹیکس استثنا کا اختیار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو دوبارہ سپرد کرے۔سوات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کابینہ کا بلامقابلہ انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ صدر محبوب ہارون، سینئر نائب صدر علی محمد، نائب صدر ڈاکٹر ذاکر محمدمنتخب ہوگئے۔ اس سلسلے میں سوات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے سلیم الرحمن تھے۔ سبکدوش ہونے والے صدر یوسف علی خان نے اپنی یک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہاکہ انہوں نے صنعت کاروں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جس کے دوررس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
previous post
