چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ماضی کے برعکس عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کیاجارہا ہے، محب اللہ خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام دوست حکومتی پالیسی کی وجہ سے حکومت پرعوامی اعتماد بڑھتاجارہاہے۔ ماضی کے برعکس عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیاجارہاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مودی کو ان کا اصل چہرہ دکھادیاہے۔ عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا لیڈر ہے۔ وزیراعظم نے پورے قوم کا سرفخرسے بلندکردیاہے۔ عوامی وزیراعظم عوامی امنگوں کے مطابق پورا اتررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع سیدوشریف شگئی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عوامی حکومت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی مرتب کی ہے۔ عوام نے حکومتی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیاہے۔

Related posts

سوات، محمد شعیب نے ریاضی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

Ba Khabar Swat

ایلم کی پہاڑی میں جھڑپ، فوج اور پولیس کے 2جوان شہید

Ba Khabar Swat

جی پی ایس حاجی بابا،سخت گرمی میں بچے پینے کے پانی سے محروم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment