سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر334تک پہنچ گئی۔ مزید 8افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسپتال میں مزید 8 مریضوں کو لایا گیا ہے جو ڈینگی وائر س کاشکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک سیدوشریف اسپتال میں 334 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ مریضوں کو ملوک آباد، رنگ محلہ، گنبدمیرہ اور قمبر سے لایا گیا ہے۔ اب تک 320 مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے جب کہ14مریض تاحال اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں زیر علاج ہیں۔
previous post
