سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ گرلز کالج سیدو شریف کی سیکڑوں طالبات نے امتحانی فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات نے کالج سے نکل کر سیدو شریف روڈ پر احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ امتحانی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کی وجہ سے سیکڑوں طالبات تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی اور فیسوں میں اضافہ غریب طالبات پر علم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔
