چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پاکستان پیڈیاٹرک کانفرنس میں ایک کروڑ بچے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہونے کا انکشاف

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں پاکستان پیڈیاٹرک کانفرنس کے دوران ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ بچے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہیں۔ بچوں کو حفاظی ٹیکے اور ویکسین نہ پلانے کے باعث شرحِ اموات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا ہے۔ گندی غذا اور گندے پانی کے باعث بچوں میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ دوروزہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سوات نے کیا تھا۔ کانفرنس میں کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن،لاہورسے پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول اور پروفیسر ڈاکٹر نادیہ وحید، اسلام آباد سے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز،پشاور سے پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد اور پروفیسرڈاکٹر گوہر رحمان (صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن) اور سوات سے پروفیسرڈاکٹر نعیم اللہ سمیت دیگر ماہرینِ اطفال نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران ماہرین نے اپنے مقالے پیش کیے اور بچوں کو درپیش بیماریوں ہیپاٹائٹس، سانس کی بیماریوں، ماں کے دودھ اور گردوں کی بیماریوں کے حوالے سے لیکچرز دئے۔ ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بچوں کو بیماریوں سے بچانے کا سب سے بڑا ذریعہ احتیاط ہے، جس کی بنا پر بچوں کو ہمیشہ کی معذوری اور مہلک امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔

Related posts

سوات، ہفتے کو بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا

Ba Khabar Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا بلاک میں مریضوں کی تعداد کم ہوکر 14 رہ گئی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment