سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مزید11افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد امسال سرکاری ہسپتال میں آنے والے ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد447ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت12مریض ڈینگی وارڈ میں زیر علاج ہیں، اور باقی مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔
