چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، مزید8افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد480 ہوگئی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   جے یو آئی نے آزادی مارچ کے لئے کارکنوں کا لہو گرمانے کے لئے تین ویڈیو ترانے ریلیز کر دئے۔ جے یو آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ”مولانا آرہے ہیں، حکومت کو گرا رہے ہیں“ اپنے سوشل میڈیا صفحات پر ریلیز کردیا۔ جے یو آئی نے ”جس کا ہر کام، اٹھے ختم نبوت کے لئے، سر میرا ڈھال بنے اس کی حفاظت کے لئے“ اور تیسرا ترانا ”ہم ختم نبوت کے وفادار رہیں گے، باطل سے صدا بر سر پیکار رہیں گے“ کو بھی اپنے سوشل میڈیا کے صفحات پر ریلیز کردیا۔ ان ویڈیو ترانوں کی ویڈیو ماہر افراد سے تیار کی گئی ہے اور آواز بھی سٹو ڈیو میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترانوں کے ویڈیو فوٹیج میں پشاور کے ملین مارچ اور جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کے ڈرون سے بنائی گئی فوٹیج بھی شامل کی گئی ہے۔ آزادی مارچ کے اعلان کے بعد جے یو آئی کی سوشل میڈیا ٹیم دن رات اپنے سوشل میڈیا صفحات کو اپڈیٹ رکھتی ہے جس کی وجہ سے ان کے فالوورز میں اضافہ ہورہا ہے۔ جے یو آئی کے سوشل میڈیا پیج پر ریلیز ہونے والے تینوں ترانوں کو ہزاروں افراد نے شیئر کیا ہے۔

Related posts

سوات،کل سے برف باری کا سہ روزہ نیا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہئ موسمیات

Ba Khabar Swat

سوات، مزید 54 افراد کورونا سے متاثر، تعداد 1664 ہوگئی

Ba Khabar Swat

بلدیا تی نظام کا مقصد اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے، عنایت اللہ خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment