چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جماعت اسلامی سوات کے تحصیل اور مقامی امرا کا انتخاب مکمل

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    جماعت اسلامی ضلع سوات کے تحصیل اور مقامی امرا کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ ا میر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان اور ارکان جماعت اسلامی ضلع سوات کی رائے کی روشنی میں امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین کے مشورے پر تحصیل امراء اور مقامی امرا کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق سابق ضلعی زکواۃ چیئر مین خورشید اقبال کو مینگورہ شہر،خور شید علی خان کو تحصیل بابوزئی، حاجی عزیز الرحمان کو تحصیل بریکوٹ،سابق تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی کو تحصیل کبل،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ثناء اللہ فاروقی کو تحصیل مٹہ،حاجی فرمان علی کو تحصیل بحرین،حاجی محمد اسحاق کو تحصیل خوازہ خیلہ اور ابو وقاص فاروقی کو تحصیل چارباغ کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔تحصیل امرا سے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان 2نومبر کو حلف لیں گے۔

Related posts

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

Ba Khabar Swat

سوات، وکلا کا ترامیم کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

کبل پولیس اِن ایکشن،پانچ کلو گرام افیون، پانچ بندوق برآمد،ملزمان گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment