چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، دو مختلف ٹریفک حادثات،بچی سمیت تین افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ مدین کے علاقہ ساتال میں بجری لے جانے والے منی ٹرک نے گیارہ سالہ بچی نبیلہ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور شدید زخمی ہوگئی، جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک موٹر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک کنارے جانے والے دو راہگیر19سالہ نور خان اور 17سالہ ظہیر زخمی ہوگئے۔

Related posts

Two people are injured in two different accident

Ba Khabar Swat

سوات یونیورسٹی، طلبہ و اساتذہ کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

ذہنی دباؤ کے علاج کے عالمی دن کے موقع پر گرلز ڈگری کالج سیدوشریف میں تقریب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment