سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں عیسائی برادری کے الگ قبرستان کے لیے صوبائی حکومت نے70 لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔ تحریک انصاف کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے عیسائی برادری کے احتجاج کے بعد سوات کا دورہ کیا اور برادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوات میں عیسائی برادری کے قبرستان کے لئے صوبائی حکومت نے 70 لاکھ روپے منظور کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی سی سوات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک کمیٹی بنا کر جلد از جلد اس رقم سے مسیحی برادری کے قبرستان کے لیے زمین خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے لئے جلد زمین خرید کر ان کے حوالہ کردی جائے گی۔
previous post
next post
