چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، عطائیوں کے خلاف آپریشن کلین اَپ جاری، کئی نجی صحت مراکز سیل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ملاکنڈ ڈویژن میں عطائیت کے مکروہ دھندے میں ملوث عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اَپ کے تحت خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے گذشتہ روزرحیم آباد،مینگورہ اور بابوزئی کے دیگر علاقوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہومیو ڈاکٹر محمد نواز کو ایلوپیتھک پریکٹس میں مصروف پانے پر اس کا کلینک ابوبکر میڈیکل سینٹر، ڈسپنسر زمان کا غیرقانونی زمان میڈیکل سینٹر اور لیبارٹری، حبیب اللہ خود ساختہ ڈاکٹر بن کر کلینک چلا رہا تھا، مگر متعلقہ دستاویزات دکھانے میں ناکا می پر حبیب ہیلتھ کلینک، عطائی عدالت خان کے پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن مہیا کرنے میں ناکامی پر عدالت خان ہیلتھ کلینک، صحت دشمن ماحول میں غیر متعلقہ اور نان کوالیفائیڈ شخص کی لیبارٹری چلانے پر حسین کلینکل لیبارٹری اور نان کوالیفائیڈ مسٹر شبیر کی ریڈیالوجی خدمات فراہمی پر شاہدرہ ایکسرے کو سیل کرکے بند کیا گیا۔

Related posts

سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا سے مزید تین افراد جاں بحق

Ba Khabar Swat

نیو روڈ فائرنگ،16 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Ba Khabar Swat

مٹہ، دو موٹرکاروں میں تصادم، 6 افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment