سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر ڈپٹی چیئرمین محمد مختیار خان یوسف زئی، صوبائی صدر جنوبی پختونخواہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون دھرتی کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے اپنے قائدین سمیت کارکنوں کے جانوں کے نذرانے دیے ہیں۔ فرنگی کو بھگایا ہے مگر اُن کے حواریوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ہمارے وسائل پر استعماری ٹولہ قابض ہے۔ اس سے حقوق چھین کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے 46ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر، محبوب خان اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے تمام پارٹیوں کو آزمایا ہے۔ ایک موقع پختونوں کے اپنی پارٹی پختونخواہ عوامی پارٹی کو دینا ہوگا۔ تاکہ علاقے کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔
